قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اونتی پورہ میں ہڑتال

جمعرات نومبر 15:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ضلع پلوامہ کے قصبے اونتی پورہ میں آج(جمعرات) مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پرگاڑیوں کی آمد و رفت انتہائی کم ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ علاقے میں بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہے اور وہ پارو ڈویلپمنٹ ڈیپارئمنٹ(پی ڈی ڈی) کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے انتہائی عاجز آچکے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر علاقے کو بجلی کی ترسیل فوری طور پر بحا ل نہ کی گئی تو وہ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔