عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ایوان بالا کی قرارداد دفتر خارجہ کو بھجوائی جائے، چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت

جمعرات نومبر 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے قرارداد دفتر خارجہ کو بھجوائی جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سینیٹر طلحہ محمود کی قرارداد کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ قرارداد کا مسودہ دفتر خارجہ کو بھجوایا جائے اور دفتر خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔