وزیراعظم عمران خان کا ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل پر اظہار افسوس

وزیر مملکت برائے داخلہ کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کر نے کا حکم

جمعرات نومبر 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کر نے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سما جی رابطے کی ویب سا ئیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خا ن نے اسلا م آباد سے اغوا ہو نے والے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل پر اظہار افسوس کر تے ہو ئے خیبر پختونخوہ حکو مت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلا م آباد پولیس کے ساتھ ملکر انکو ئری کر ئے اور مکمل تعاون کرئے ۔

وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یا ر آفریدی کو خود اس معاملے کی نگرانی کر کے رپورٹ پیشکرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سے اغواء ہونے والے ایس پی خیبرپختونخواہ طاہر خان داوڑ کو افغانستان میں قتل کیا گیا جس کی افغان وزارت خارجہ نے تصدیق کی، ایس پی طاہرخان کی لاش ننگرہار کے ضلع دربابا کے لوگوں کو ملی جو جلال آباد میں افغان حکام کو پہنچائی گئی۔