فلم ٹھگز آف ہندوستان ناکام ہوئی تو اس میں امتیابھ بچن اور عامر کا کوئی قصور نہیں ، شاہ رخ خان

جمعرات نومبر 16:10

فلم ٹھگز آف ہندوستان ناکام ہوئی تو اس میں امتیابھ بچن اور عامر کا کوئی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ 10 سالوں میں اگر کسی نے ہندی سینما میں سب سے بہترین کام کیا تو وہ عامر خان اور امیتابھ بچن ہیں، تو اگر ان کی ایک فلم آپ کی ان توقعات پر پوری نہیں اتری، آپ جس کی آپ امید کررہے تھے، تو کیا آپ ان سے ان تمام کام کا کریڈٹ بھی واپس لے لیں گی میرے خیال سے کچھ لوگوں نے ایک فلم کے معاملے پر کچھ زیادہ سختی دکھائی، لیکن وہ سب بہترین فنکار ہیں جو اس سے بہتر ابھر کر سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

کنگ خان کے مطابق میں عامر کو گزشتہ 20 سال سے جانتا ہوں، ایسی کوئی فلم نہیں جس میں اس نے اپنا بہترین کام نہ دیا ہو، اور اگر کوئی ہے جو عامر سے بہتر کام کرسکتا ہے وہ امیتابھ بچن ہیں، اس عمر میں ایسا کام اور ایسا ٹیلنٹ قابل تعریف ہے۔یاد رہے کہ فلم ٹھگس آف ہندوستان رواں ماہ 8 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :