امین پور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

جمعرات نومبر 16:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) امین پور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے سے گوجرانوالہ کی رہائشی فیملی حادثہ کا شکار،ایک جاں بحق تین زخمی ،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ گارڈن ٹائون کی رہائشی فیملی کار میں سوار ہو کر امین پور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب جارہی تھی کہ گاڑی کا اچانک ٹائر برسٹ ہوگیا جس کے نتیجہ میں کاربے قابو ہو کر پیچھے سے ٹرالر میں جا ٹکرائی حادثہ کی وجہ سے 75سالہ محمد حنیف ولد غلام نبی موقع پر ہی دم توڑ گیا ،ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے طبی امداد کیلئے کار سوار زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال داخل کرایا زخمیوں میں 80سالہ خورشید بی بی زوجہ بشیر ،45سالہ عبداللطیف ولد عبدالعزیز ،45سالہ پرویز ولد ابراہیم شامل ہیں جنہیں تاحال طبی امداد جاری ہے ۔