فیصل آباد،پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات برآمد کر لی

جمعرات نومبر 16:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات برآمد کر لی۔معلوم ہو اہے کہ سی آئی اے سٹاف ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے موچیوالہ روڈ پل قادرآباد کے قریب سے آصف مسیح عرف آسا کوچرس فروخت کر تے ہو ئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1483گرام چرس اور1750روپے بکری کی رقم برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پولیس نے آصف شہزاد کو گلشن بشیر کالونی میں شراب فروخت کر تے ہو ئے قابو کرکے اس کے قبضہ سے 27لیٹر شراب برآمد کر لی دریں اثناء نواحی چک نمبر424ج ب کے آصف مسیح عرف پپوکوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی417لیٹر شراب برآمدکر لی۔تھانہ سٹی وصدر پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔