ایس پی طاہر داوڑ کی نعش حوالگی میں تاخیر ، پاکستان کا افغا نستا ن سے احتجا ج

افغان ناظم الامور کی دفتر خا رجہ طلبی، نعش جلد حوالے کی جا ئے ، دفتر خارجہ عافیہ صدیقی کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 12مرتبہ ملاقات کی، امریکی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، کشمیر میں بھا رتی مظالم نا قابل بر داشت عالمی برادری نو ٹس لے ، پاکستانی شہریوں کی چینی بیویوں کا معا ملہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، عمران خان وفد کے ہمراہ 20 اور 21 نومبر کو ملائیشیاء کا دورہ کریں گے، ترجما ن دفترخارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات نومبر 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان نے ایس پی طاہر داوڑ کی نعش کی تاخیر سے حوالگی کے بارے میں افغانستان کے ساتھ احتجاج کیا گیا ہے ، امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 12مرتبہ ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے گزشتہ روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ایس پی طاہر دائوڑ کی افغانستان میں بہیمانہ قتل پر پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور کر طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کیا گیا اور ایس پی کے جسد خاکی کو پاکستانی قونصلیٹ میں منتقل کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ افغان حکام کی جانب نعش کی تاخیر سے حوالگی پر پاکستان نے جلد حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایس پی طاہر خان کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے گزشتہ ہفتے کے دوران 4 نہتے کشمیریوں کوشہید کیا، جن میں یتیم لوگ بھی شامل ہیں ۔

ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لے کراس کو رکوائیں ۔ پاکستان نے تہاڑ جیل میں کشمیر ی رہنما ء آسیہ اندرابی کی حراست کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پردفترخارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ ہیوسٹن میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 12 مرتبہ ڈاکٹرعافیہ سے ملاقات کرچکا ہے، حکومت عافیہ صدیقی کے معاملے میں امریکی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات بھی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان کے ساتھ عافیہ صدیقی کے معاملے پر بات کی گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی چینی بیویوں کے حوالے سے چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 20 اور 21 نومبر کو ملائیشیاء کا دورہ کریں گے اور مہاتیرمحمد کے ساتھ ملاقات کرینگے۔

انہوںنے بتایا کہ پاکستان نے روس میں افغان عمل سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود ، نامہ نگار