وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائشین ہائی کمشنر کی ملا قات

دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی روابط کووسعت دینے پر تبا دلہ خیال

جمعرات نومبر 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں ملائشیا کے ہائی کمشنراکرام بن محمد ابراہیم کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوںنے دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی روابط کووسعت دینے پربات چیت سمیت وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے، پاکستان اورملائشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں اورہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پرمبنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود ، نامہ نگار