سپورٹس ڈیسک*

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی 3رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 224رنز پر ڈھیر ، برینڈن ٹیلر106 رنز بنا کر ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ،تائج الاسلام نی107رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں

جمعرات نومبر 16:10

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) بنگلہ دیش نے جمعرات کے روز زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 218رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ہے اور مہمان ٹیم کو سات سال بعد اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے سے محروم کردیاہے۔ جیت کیلئے 443رنز کے پہاڑ کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم224رنز پر ڈھیر ہوگئی ،برینڈن ٹیلر نی106رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت دکھائی جو انکی میچ کی دوسری سنچری تھی ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پہلی اننگز522رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کردی تھی ،مشفیق الرحیم نے ناقابل شکست 219رنز کی اننگز کھیلی اورپھراپنی دوسری اننگز224رنزچھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کردی تھی ۔ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 304رنز بناکرآئوٹ ہوگئی تھی جس میں برینڈن ٹیلر نی101رنز بنائے اور تائج الاسلام نی107رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کی دوسری اننگزمیںمہدی حسن مرزا نے 38رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں ،میچ دارالحکومت ڈھاکہ میں شیربنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

متعلقہ عنوان :