ہانگ کانگ سٹاکس میں شنگھائی کے ساتھ اضافہ ہوگیا

جمعرات نومبر 16:10

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) ہانگ کانگ سٹاکس میں شنگھائی کے ساتھ جمعرات کے روز اضافہ دیکھا گیا جیسا کہ امید پائی جارہی ہے کہ چین اور امریکہ میں تجارتی کشیدگی میں کمی آسکتی ہے جبکہ مارکیٹ کی بھاری بھر کم کمپنی ٹنسنٹ میں توقع سے بہتر آمدن کے پیش نظر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہینگ سینگ انڈیکس 1.75فیصد یا448.91پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 26,103.34پر بندہوا۔بینچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس 1.36فیصد یا 35.93پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2,668.17پر بندہوا۔جبکہ شنژن جامع انڈیکس جو چین کی دوسری بڑی سٹاک ایکسچینج ہے 1.45فیصد یا 20.04پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 1,398.40پربندہوا۔

متعلقہ عنوان :