سکاٹ لینڈ کے سرکرہ مسیحی رہنماؤں کی برطانیہ س آسیہ بی بی کے لیے اپیل

سات بڑے مسیحی گرجاؤں کے سربراہان نے برطانوی حکومت کو کھلا خط لکھ دیا،سیاسی پناہ دینے کا مطالبہ

جمعرات 15 نومبر 2018 17:38

ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سکاٹ لینڈ کے سات گرجا گھروں کے سربراہان نے برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید کو خط لکھ کر ان سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ کے کیتھولک چرچ کی سوسن براؤن اور لیئو کوشلی ان سات بڑے مسیحی گرجاؤں کے سربراہان میں شامل ہیں جنھوں نے یہ کھلاخط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کی جان کو صحیح معنوں میں خطرہ ہے۔ پاکستان کے توہین مذہب قوانین ہی اصل مسئلے کی جڑ ہیں اور ہم برطانوی حکومت سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ پاکستان پر زور ڈالے کے ان قوانین میں ترمیم کی جائے تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو۔چرچ کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں رہائش پذیر امید بخش کے خاندان کو بھی سیاسی پناہ دی جائے ورنہ اگر انھیں پاکستان بھیجا گیا تو ان کی جان کو خطرہ درپیش ہوگا۔