چین اور امریکا کے درمیان تجارت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی مذاکرات بحال

مذاکرات کی بحالی ٹرمپ اور چین کے صدرکے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے بعد ہوئی ،چینی وزارت کامرس

جمعرات 15 نومبر 2018 17:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) چین اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات بحال ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بحالی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جی پِنگ کے درمیان رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی ٹیلفونک بات چیت کے بعد ہوئی ۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کی کامرس منسٹری کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اس وزارت کے ترجمان کے مطابق یکم نومبر کو ہونے والی اس بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت کے معاملات پر اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے ہیں۔ امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :