یمنی صدر کی صحت خرابی سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان کی وضاحت

جمعرات 15 نومبر 2018 17:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء)یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کی صحت اچھی ہے، صحت کی خرابی سے متعلق گردش کرنیوالی اطلاعات من گھڑت ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ وضاحت یمنی ایوان صدارت کے ڈائریکٹر عبداللہ النعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کی ۔انہوں نے بتایا کہ یمنی صدر ملک کے تمام علاقوں کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے جاری جنگ کی تفصیلات سے واقف ہیں ۔ وہ روزانہ اس سلسلے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں ۔