مقبوضہ کشمیر میں نظر بند شخص کے اہلخانہ کاسرینگر میں مظاہرہ

جمعرات 15 نومبر 2018 17:37

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ضلع بڈگام کے رہائشی مقصود احمد خان کے اہلخانہ نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نظر بند شہری کے اہلخانہ نے سرینگر میںایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ مقصود احمد کو رواں برس 28مارچ کر بلا جواز طور پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا۔

نظر بند شہری کی اہلیہ مبینہ بیگم نے کہا کہ ان کے شوہر کی گرفتار ی سے ان کا گھرانہ شدید مشکلات کا شکار ہوچکا ہے اور ان کے بچوں کی تعلیم بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی فیس ادا نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے ریزلٹ روک لیے گئے ہیں۔ مقصود احمد کے بڑے بیٹے سہیب نے کہا کہ اسکا ڈاکٹر بننے کا خواب تھا لیکن والد کی گرفتاری سے وہ شدید مایوس ہوچکا ہے ۔ انہوں نے اپنے والد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔