پی ٹی سی ایل اور Convo نے پاکستان کے پہلے کلاؤڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن پلیٹ فارم کا اعلان کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے سلیکون ویلی میں موجود کلاؤڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن پلیٹ فارم کے صف اول کے لیڈر، Convo کارپوریشن سے مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں

جمعرات نومبر 16:40

پی ٹی سی ایل اور Convo نے پاکستان کے پہلے کلاؤڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے سلیکون ویلی میں موجود کلاؤڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن پلیٹ فارم کے صف اول کے لیڈر، Convo کارپوریشن سے مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں۔
اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کے نیکسٹ جنریشن ملازمین کے لئے مواصلات کا حل ہے، جس کو خاص طور پر ان بڑے اداروں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جوفرنٹ لائن کی وسیع ورک فورس کا حصہ ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، ایسی شراکت داریاں ملازمین کی کارکردگی کو 25% تک بہتر کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر Convo کے سی ای او عثمان راشد نے کہا:”پی ٹی سی ایل نے پاکستان کے اداروں کو اہم ضروریات کے حامل مقامی سوفٹ ویئر اور انفراسٹرکچر تعاون کی پیشکش کی ہے، مثال کے طور پر، بینکنگ کے شعبے میں، حالیہ قواعد و ضوابط کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعہ تمام بینک اپنا تما م ڈیٹا اور متعلقہ مصنوعات، ایک کلاؤڈ انفراسٹرکچر میں رکھیں گے جس کی بنیاد ملک میں ہی ہو۔

(جاری ہے)

یہ سب کچھ پی ٹی سی ایل نیکسٹ جنریشن کا وسیع تعاون والا مذکورہ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو وہ SBP کے قواعد پر مبنی ، تمام بینکوں کو سہولت فراہم کرسکتا ہے۔“
 اپنی نوعیت کا یہ پہلا سافٹ ویئر بطور ایک سروس (Software as a Service) کی بنیاد پرکلاؤڈ انٹر پر ائز سوشل کولیبوریشن پلیٹ فارم ہے جو مکمل طور پر پاکستان میں قائم/ Hosted کی گئی ہے۔ پاکستان میں اداروں کے پاس اب دہرا اختیار ہوگا کہ وہ اپنی حدود میں خدمات مہیا کریں یا پاکستان بھر میں کلاؤڈ کی بنیاد پر خدمات پیش کریں ۔


 سعد مظفر وڑائچ ، چیف ٹیکنالوجی اور انفارمیشن آفیسر ، پی ٹی سی ایل نے اس موقع پر کہا:”ہم پی ٹی سی ایل میں آئندہ کے لئے Convo جیسے پلیٹ فارمز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس کی وجہ سے ملک بھر میں کہیں بھی کسی بھی وقت ہماری ورک فورس اپنے اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے منسلکرہے گی۔ اس کی وجہ سے ممکنہ طور پر ہمارے فیلڈ آپریشن کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،جو زیادہ کنٹرول اور ہمارے فیلڈ آپریشن کی جانب سے کم سے کم وقت میں رد عمل پر مشتمل ہے ۔


Convo کی پراڈکٹ بہترین صلاحیتوں کی حامل ہے، آسان اور مرضی کے مطابق ورک فورس کو مواصلات فراہم کرتی ہے جو نان ڈیسک ملازمین سمیت کمپنیوں کو بہترین فائدہ اٹھانے میں مدد کرسکتا ہے، موبائل کمیونیکیشن، جغرافیائی لحاظ سے تقسیم شدہ کاروبار اور نیٹ ورکس میں جو کہ مرکزی سنکرونائزیشن اور کمپنیوں کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور کمپنیوں کواسے معیاری بنانے کے لئے کوآرڈینیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔


عالمی سطح پر حکومتیں، صارفین اور شہری اعداد و شمار کی حفاظت کے لئے قواعد و ضوابط ترتیب دے رہی ہیں۔ بینکوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، صحت کی دیکھ بھال کے ادارے، عوامی ادارے اور کنزیومر انٹر پرائزز اب اپنے آپریشن میں صارفین کے ڈیٹا کی میزبانی کرتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل اور Convo کی شراکت داری اس طرح کے قواعد و ضوابط کو پورا کرنے اور پاکستان کے اندر شہریوں کا ڈیٹا محفوظ کرتی ہے۔