بریگزٹ معالات کے وزیرکا استعفی،برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ایک فیصد سے زائد تک گر گئی

جمعرات 15 نومبر 2018 16:50

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) برطانیہ میں بریگزٹ معالات کے وزیر ڈومنیک راب کے استعفی دینے کے ساتھ ہی برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ایک فیصد سے زائد تک گر گئی۔

(جاری ہے)

برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ بریگزٹ معاہدے پر وزیر اعظم سے اختلاف پر ڈومنیک راب کے استعفی دیدنے کی اطلاع کے ساتھ ہی گر کر 1.30ڈالر تک آگئی جو بعد میں 1.28 ڈالر پر بند ہوئی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 88.22 پنس ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :