ویسٹ زون ون ڈے کرکٹ کپ ‘لاہور کرکٹ کلب نے الحلال کرکٹ کلب کو شکست دیدی

جمعرات 15 نومبر 2018 17:45

ویسٹ زون ون ڈے کرکٹ کپ ‘لاہور کرکٹ کلب نے الحلال کرکٹ کلب کو شکست دیدی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ٹائون شپ وائٹس کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے ویسٹ زون ون ڈے کپ کے میچ میں لاہور کرکٹ کلب نے الحلال کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، الحلال کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، مزمل خالد نے 24، اظہر عباس 16 اور اشرف علی نے 40 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، لاہور کرکٹ کلب کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد کلیم نے 3/22 اور محسن سبحانی نے 3/36 وکٹ حاصل کیں، جواب میں لاہور کرکٹ کلب نے 18.4 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ سکور پورا کرلیا، یوسف بابر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73، ذوالفقار علی36 ناٹ آئوٹ اور شاہزیب بھٹی نے 14 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، مخالف ٹیم کی طرف سے مبشر حسنین نے 3/47 وکٹ حاصل کیں، جمیل ملک، ہمایوں منیر امپائر جبکہ میاں ندیم سکور ر تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :