ملائیشیاکے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ پر رشوت لینے کا مقدمہ

روسماہ منصورنے اسکولوں میں سولر پراجیکٹ لگانے والی کمپنی سے رشوت کی مد میں یہ رقوم وصول کیں،پراسیکیوٹر

جمعرات 15 نومبر 2018 17:46

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسماہ منصور پر 189 رنگٹ کی رشوت وصول کرنے پر مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ رقم 45 ملین امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے روسماہ منصور پر رشوت لینے کے دو الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے اسکولوں میں سولر پراجیکٹ لگانے والی کمپنی سے رشوت کی مد میں یہ رقوم وصول کیں۔ اس پراجیکٹ کی کٴْل مالیت 298 ملین امریکی ڈالرز کے برابر تھی۔

متعلقہ عنوان :