فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 15 نومبر 2018 17:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے سپلیمنٹری امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب 46.34 فیصد رہا۔ جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق امتحانات میں 10991 طالب علموں نے حصہ لیا جس میں سے 5093 کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ طلباء 5050 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔ طلباء کو رزلٹ کارڈز ان کے دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ بورڈ حکام نے ہدایت کی ہے کہ جن طلباء کو 30 روز کے اندر رزلٹ کارڈز موصول نہ ہوں، وہ متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کریں۔ امتحانات میں فیل ہونے والے طلباء ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2019ء میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے جبکہ ری چیک کے خواہش مند طلباء 20 روز کے اندر درخواست دیں۔

متعلقہ عنوان :