فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر 10 امیدواروں کے خلاف مقدمات بنائے

جمعرات 15 نومبر 2018 17:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے سپلیمنٹری امتحانات 2018ء میں 10 امیدواروں پر پرچوں کے دوران ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے مقدمات بنائے گئے۔

(جاری ہے)

بورڈ حکام کے مطابق تمام مقدمات نمٹا دیئے گئے ہیں جس کے لئے انصاف کے تقاضے پورے کئے گئے اور طلباء کو اپنی صفائی کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :