فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ I اور پارٹ II کے سالانہ امتحانات 2019ء آئندہ سال مارچ میں ہوں گے

جمعرات 15 نومبر 2018 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ I اور پارٹ II کے سالانہ امتحانات 2019ء آئندہ سال 12 مارچ 2019ء کو شروع ہوں گے۔ امتحانات میں حصہ لینے کے لئے پرائیویٹ امیدوار 4 دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے داخلہ بھجوانے کے اہل ہوں گے جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ 20 دسمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 10 جنوری 2019ء داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ امیدوار کے لئے داخلہ فیس پارٹ I کیلئے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پارٹ II کے لئے داخلہ فیس 1200 روپے ہوگی۔ دونوں پارٹس کا امتحان دینے والوں کیلئے فیس 2300 روپے ہوگی۔ پہلی مرتبہ امتحان دینے والے امیدوار کی رجسٹریشن فیس پارٹ I کیلئے 1700 روپے اور پارٹ II کے لئے 1800 روپے اور دونوں پارٹس کی مجموعی فیس 2900 روپے ہوگی۔ ریگولر امیدوار 11 دسمبر تک بغیر لیٹ فیس، 26 دسمبر تک دوگنا فیس اور 10 جنوری 2019ء تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کے اہل ہوں گے۔ داخلہ فیس برائے پارٹ I اور پارٹ I کیلئے ایک، ایک ہزار روپے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :