سینیٹ کے ضمنی انتخابات: تحریک انصاف نے میدان مارلیا

پنجاب میں سینیٹ کی2 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کے ولید اقبال اور سیمی ایزدی نشستیں جیتنے میں کامیاب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات نومبر 17:32

سینیٹ کے ضمنی انتخابات: تحریک انصاف نے میدان مارلیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر 2018ء) سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، پنجاب میں سینیٹ کی خالی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، جس میں پی ٹی آئی کے ولیداقبال اور سیمی ایزدی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی کا ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑاور ن لیگ کے سعود مجید کا پی ٹی آئی کے امیدوار ولید اقبال سے مقابلہ ہوا۔

الیکشن میں تحریک انصاف کے 179ارکان اور ق لیگ کے 10ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ مسلم لیگ(ن)کے 166 ارکا ن اور پیپلزپارٹی کے7 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ مجموعی طور پر اپوزیشن نے 173 ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔ الیکشن اپوزیشن جماعتوں جن میں پیپلزپارٹی ودیگر جماعتوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیے جبکہ حکمران جماعت کی اتحادی جماعت ق لیگ نے تحریک انصاف کے امیدوارکو ووٹ کاسٹ کیے۔