پاکستان کا ایس پی طاہر خان داوڑ کے جسد خاکی کی حوالگی میں تاخیر پر افغانستان سے احتجاج
ایس پی طاہر خان داوڑ کے بہیمانہ قتل کے معاملہ پر افغان ناظم الامور کو وضاحت کیلئے 2 بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے، افغان حکام ایس پی طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی فوری پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے حوالے کریں، پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے مسلسل امریکی حکام کیساتھ رابطے میں ہے، آسیہ بی بی محفوظ اور پاکستان میں موجود ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار و سویلین شہید ہوئے جبکہ اربوں ڈالر کے اقتصادی نقصانات الگ ہیں، افغان تنازعہ کا فوجی حل ممکن نہیں، یہ مسئلہ صرف سیاسی اور پر امن بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، افغان تنازعہ کے پر امن حل کیلئے پاکستان ہر فورم میں فعال شرکت کر رہا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
جمعرات 15 نومبر 2018 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کابل میں پاکستانی سفارتخانہ افغان وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ڈاکٹر عافیہ سے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے مسلسل امریکی حکام کیساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 12مرتبہ ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ان کے قانونی اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھائے گئے۔ ترجمان نے ایک بار پھر کہا کہ آسیہ بی بی محفوظ اور پاکستان میں موجود ہیں۔ ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2001ء میں امریکی حملہ کے بعد افغانستان میں اب تک 5 لاکھ 7 ہزار افراد جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار و سویلین جاں بحق ہوئے ہیں اور اربوں ڈالر کے اقتصادی نقصانات الگ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ افغان تنازعہ کا فوجی حل ممکن نہیں اور یہ مسئلہ صرف سیاسی اور پر امن بات چیت کے زریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان تنازعہ کے پر امن حل کیلئے پاکستان ہر فورم میں فعال شرکت کر رہا ہے۔ ترجمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف عالمی فورمز پرہرزہ سرائی کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، بہتر یہی ہے کہ بھارت ان کوششوں سے باز رہے اور تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر آئے۔ ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جموں و کشمیر کا حصہ ہے جہاں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے ہونا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید چار کشمیریوں کی شہادت کی پر زور مذمت کی۔افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ موسم سرما کے باعث مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا پروگرام اگلے سال مارچ تک معطل کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.