پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام فلسفہ کے عالمی دن پرآگاہی واک کا انعقاد

جمعرات 15 نومبر 2018 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام ’عالمی یوم فلسفہ‘ کی مناسبت سے الرازی ہال سے وائس چانسلر آفس تک آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر ،رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، چیئرپرسن شعبہ فلسفہ ڈاکٹر شگفتہ بیگم،اسسٹنٹ پروفیسر شاہد محمود گل ، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے فلسفے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پلے کارڈزاور بینزر اٹھا رکھے تھے۔