روشن سلوا، کرونارتنے اور ڈی سلوا کی نصف سنچریاں، سری لنکن ٹیم انگلینڈ کی اننگز کے سکور 290 رنز کے جواب میں 336 رنز بناکر آئوٹ، 46 رنز کی برتری، روشن سلوا 85، کرونارتنی63 اور ڈی سلوا 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، لیچ اور عدیل راشد نے 3,3 اور معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

جمعرات 15 نومبر 2018 18:37

روشن سلوا، کرونارتنے اور ڈی سلوا کی نصف سنچریاں، سری لنکن ٹیم انگلینڈ ..
کینڈی۔ 15 نومبر (اے پی پیروشن سلوا، کرونارتنے اور ڈی سلوا کی نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکن ٹیم انگلینڈ کی اننگز کے سکور 290 رنز کے جواب میں 336 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر آئی لینٖٖٖڈرز کو مہمان ٹیم کے خلاف 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، روشن سلوا 85، کرونارتنی63 اور ڈی سلوا 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیک لیچ اور عدیل راشد نے 3,3 اور معین علی نے 2 جبکہ جو رئوٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

کینڈی میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جمعرات کو دوسرے روز میزبان ٹیم نے انگلش ٹیم کی اننگز کے سکور 290 رنز کے جواب میں اپنی پہلی ادھوری اننگز 26 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے 19 اور پشپاکمارا ایک رن پر کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

پشپاکمارا اپنے گزشتہ روز کے سکور میں تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 4 رنز بناکر معین علی کی گیند پر برنز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کرونارتنے اور داننجایا ڈی سلوا نے محتاط انداز نے بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ پر 96 رنز کی شراکت دار قائم کی اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 127 رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر کرونارتنے کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا، وہ بدقسمتی سے انفرادی 63 رنز بناکر بین سٹوکس کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے۔ مینڈس سری لنکا کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر لیچ کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

داننجایا ڈی سلوا سری لنکا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 59 رنز بناکر عدیل راشد کی گیند پر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ انجیلو میتھیوز 20 رنز بناکر عدیل راشد کی گیند پر وکٹ کیپر بین فوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر ڈکویلا آئی لینڈرز کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر جو روٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، پریرا سری لنکا کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔

آقیلا داننجایا نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 31 رنز بناکر معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر روشن سلوا کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا وہ سری لنکا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 85 رنز بناکر عدیل راشد کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ سرنگا لکمل 15 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہوگئے۔ یوں سری لنکن ٹیم انگلینڈ کی اننگز کے سکور 290 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 336 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس کو انگلینڈ کے خلاف 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے لیچ اور عدیل راشد نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 اور معین علی نے 2 جبکہ جو رئوٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :