Live Updates

وزیراعظم عمران خان وزراء کے دفاع میں میدان میں آ گئے

وزراء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعطم عمران خان کی گفتگو، کابینہ اجلاس میں فواد چودھری کے معاملے پر پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل، کمیٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے حوالے سے معاملے کی جانچ پڑتال کرے گی، ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 نومبر 2018 18:41

وزیراعظم عمران خان وزراء کے دفاع میں میدان میں آ گئے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان اپنے وزراء کے دفاع میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سامنے آگئے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزراء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے معاملے پر پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزراء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پرچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام لے کر آئے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایوان بالا کی کاروائی کو افہام تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کو وزیر دفاع نے وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پرویزخٹک کوبھیج کرایوان کا وقاربلند کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اورجمہوری رویوں کا فروغ ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمیں غریبوں کے پیسوں کی بات کرنے پر معافی کا کہا جاتا ہے۔

لیکن مشاہداللہ خان نے میرے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی۔اس پر بھی تومعافی مانگنی بنتی ہے۔ میرے بارے میں چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر کوئی مطمئن نہیں تھا۔ پوری کابینہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مجھے لاکھوں لوگوں نے منتخب کرکے بھیجا ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ عوامی نمائندے نہیں ہیں۔ وہ براہ راست منتخب نہیں ہوئے ہیں۔ اگرچیئرمین سینیٹ توازن پیدا نہیں کرسکتے تو پھر حکومت کوبھی سوچنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے ورنہ ایسے معاملات نہیں چل سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات