Live Updates

چیئرمین سینیٹ کی وزیر اطلاعات کیلئے رولنگ، وزیراعظم کا پرویز خٹک کو صادق سنجرانی سے رابطہ کر کے معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ہدایت

جمعرات 15 نومبر 2018 19:19

چیئرمین سینیٹ کی وزیر اطلاعات کیلئے رولنگ، وزیراعظم کا پرویز خٹک کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرکے مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو وزراء کی تضحیک کا حق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات کے حوالے سے چیئرمین سینٹ کی رولنگ پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے رابطہ کرنے اور مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی کو وزراء کی تضحیک کا حق نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات