وزیر اعظم سے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات،

ڈیم فنڈ کیلئے 3 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا حکومت بوہرہ کمیونٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عمران خان

جمعرات نومبر 19:42

وزیر اعظم سے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے شیخ کومیل شیخ یونس کی قیادت میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد نے جمعرات کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی بھی موجود تھے ۔ وفد نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے تین کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان ڈیم فنڈ کیلئے وزیر اعظم کو پیش کیا ۔

وفد نے وزیر اعظم کو سیف الدین انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے دورے کی دعوت دی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے بوہرہ کمیونٹی کے پرامن کردار اور خصوصا سوشل سیکٹر میں خدمات کو سراہا ۔ ورزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بوہرہ کمیونٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔