ایف آئی اے کی کارروائی غیر قانونی ٹیلی فون گیٹ وے چلانے والے تین افراد گرفتار

جمعرات 15 نومبر 2018 20:14

ایف آئی اے کی کارروائی غیر قانونی ٹیلی فون گیٹ وے چلانے والے تین افراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ایف آئی اے نے ہربنس پورہ اور سبزہ زار کے علاقے میں غیر قانونی ٹیلی فون گیٹ وے چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے مختلف موبائل کمپنیوں کی سینکڑوں سمیں لیپ ٹاپ اور دیگر آلات برآمد ر کرلئے ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :