نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کیس کی سماعت،مفرور ملزمان محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو پیش ہوگئے

جمعرات 15 نومبر 2018 20:19

نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کیس کی سماعت،مفرور ملزمان محمد انار، فیصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ سمیت 4 افراد کے قتل کیس کی سماعت،مفرور ملزمان محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو پیش ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کونقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں مفرور ملزمان محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو پیش ہوئے ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے حیدرآباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کرائی ہے،مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ضمانت دی جائے،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 نے بھی ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی،ملزمان کو مقدمات میں 2 ، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ ملزمان کو 19 نومبر کو پیش ہونے کا بھی حکم دیامقدمات میں اب مفرور ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت شعیب شوٹر سمیت 9 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :