کراچی، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی

جمعرات 15 نومبر 2018 20:19

کراچی، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاںڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے 4 گواہان کو پیش کیا گیا،عدالت نے ڈاکٹر شعیب ، ڈاکٹر عاصم مرتصی ، اظہر حسین صدیقی اور مخدوم اسلم کے بیان قلمبند کرلیے ،آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہوں کے بیان پر جرح کریں گیڈاکٹر عاصم احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وائرل ہونے پر پریشان نظر آئے صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب آج بہت جلدی میں جارہے ہیں ایک منٹ رک سکتے ہیں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نہیں میں نہیں رک سکتا، سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر آپ بہت مشہور ہورہے ہیں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ لوگ میری اس طرح کی ویڈیو چلاتے رہتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بہت اچھی ہے تو پہلے کی ویڈیو ہوگی،مجھے نہیں معلوم ویڈیو کب کی ہے میں پہلے بہت جاتا تھا کلب وہاں کا ممبر ہوں،میں کافی عرصے سے کلب نہیں گیا۔