بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا

جمعرات 15 نومبر 2018 20:25

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے مزیدمہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1200ڈالرسی بڑھ کر1211ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میںمزید200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں172روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61450روپے سے بڑھ کر61650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52683روپے سے بڑھ کر52855روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت708.00روپے پرمستحکم رہی۔