ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو غیرملکی کرنسیوں کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور دیگر کرنسیوں کی قیمت میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں کئی روپے کی کمی واقع

جمعرات 15 نومبر 2018 20:25

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو غیرملکی کرنسیوں کے نتیجے میں پاکستانی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو غیرملکی کرنسیوں کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میںمزید1پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیںمزید1پیسی کی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 133.98روپے سے گھٹ کر133.97روپے اورقیمت فروخت 134.08روپے سے گھٹ کر134.07روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید134.00روپے سے گھٹ کر133.70روپے اورقیمت فروخت134.50روپے سے گھٹ کر134.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خرید میں50پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی اوربرطانوی پائونڈکی قدرمیں2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید151.00روپے سے بڑھ کر151.50روپی اورقیمت فروخت153.00روپے سے گھٹ کر152.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید173.00روپے سے گھٹ کر171.00روپے اورقیمت فروخت175.00روپی سے گھٹ کر173.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں30پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.70روپے سے گھٹ کر35.40روپی اورقیمت فروخت36.20روپے سے گھٹ کر35.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید36.60روپی سے گھٹ کر36.30روپے اورقیمت فروخت37.10روپی سے گھٹ 36.80روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے اور قیمت فروخت20.20روپے پرمستحکم رہی۔