فواد چوہدری نے سینیٹ داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً کارٹون والی تصویر ٹوئٹ کر دی

سینٹ داخلے پر اپوزیشن ارکان کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا

جمعرات 15 نومبر 2018 20:36

فواد چوہدری نے سینیٹ  داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً کارٹون والی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً کارٹون والی تصویر ٹوئٹ کر دی جس میں فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر اپوزیشن ارکان کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں فواد چوہدری کو ایوان میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ وزیراطلاعات کو ایوان مین داخل ہوئے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ وزیراطلاعات کے داخل ہوتے ہی ارکان سینیٹ کو بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے واضح رہے کہ چیئر مین سینیٹ نے فواد چوہدری اور دیگر اراکین کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد فواد چوہدری کے ایوان میں داخلے پر پابندی کی رولنگ جاری کر رکھی ہے جس کے جواب میں انہوں نے یہ تصویر ٹویٹ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :