Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی آج عرب امارات کےدورےپرروانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر یو اے ای جارہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 نومبر 2018 19:41

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی آج عرب امارات کےدورےپرروانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2018ء) :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پرآج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے جہاں وہ اماراتی ہم منصب کے علاوہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے۔وزیر خارجہ شاہ محود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملیں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے کے دوران اماراتی حکام سے ملاقات کریں گے۔جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی ۔خطے کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے کے بعد پاکستان آئیں گے اور دورے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔یاد رہے کہ اس وقت بے نامی جائیدادوں سمیت منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری کے معاملات پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات رابطوں میں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات