ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 15 نومبر 2018 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) جمعہ کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: پٹن 04، مالم جبہ، کوہاٹ ایک، پنجاب: لاہور 02، راولپنڈی، گوجرانوالہ ایک، کشمیر: مظفر آباد01، گلگت بلتستان: بگروٹ، بونجی02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ استور میں 3 انچ برف باری ہوئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت کالام منفی03، گوپس منفی02، استور، سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔