Live Updates

نو منتخب سینیٹرز کو اس شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘فیاض الحسن چوہان

ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی کامیابی دراصل عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے‘ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت

جمعرات 15 نومبر 2018 21:39

نو منتخب سینیٹرز کو اس شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘فیاض الحسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پنجاب کی نشستوں پر ولید اقبال اور سیمی ایزدی کی جیت دراصل وزیر اعظم عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

یہاں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ناممکن ہے۔

میری مخالفین کو صلاح ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں میں دراڑ ڈالنے کی مزموم کوششوں سے باز رہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ولید اقبال اور سیمی ایزدی پاکستان کی بہتری کے لئے عمران خان کی قیادت میں بھرپور طور پر ساتھ دینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات