چودھری پرویزالٰہی کی سینئر صحافی ظفر آہیر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 15 نومبر 2018 21:39

چودھری پرویزالٰہی کی سینئر صحافی ظفر آہیر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ ملتان کے ایڈیٹر ظفر آہیر کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ظفر آہیر سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔