سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد کی گاڑی کو حادثہ،سابق وزیراعظم اور گاڑی میں سوار ان کا سٹاف بال بال بچ گئے

جمعرات 15 نومبر 2018 21:59

سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد کی گاڑی کو حادثہ،سابق وزیراعظم اور گاڑی ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سابق وزیراعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی گاڑی بدھ کی رات مری علیوٹ کے مقام پر حادثے کا شکار ‘ سابق وزیراعظم اور گاڑی میں سوار ان کا سٹاف بال بال بچ گئے ‘ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مضافاتی علاقوں کی عوام جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور سردار عتیق احمد خان کو دوسری گاڑی کے ذریعے واپس راولپنڈی مجاہد منزل پہنچا دیا گیا ‘ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان بدھ کی رات راولپنڈی سے مری آرہے تھے کہ راستے میں شدید دھند اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے گاڑی پھسل کر حادثے کا شکار ہوگئی ‘ تاہم گاڑی میں سوار سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اور ان کا سٹاف محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

صدر مسلم کانفرنس کی گاڑی کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی صدر مسلم کانفرنس کو اندرون و بیرون ملک سے خیریت دریافت کی گئی ۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا حادثے میں بال بال بچ جانے کے بعد آزاد کشمیر بھر میں کارکنوں نے شکرانے کے نوافل اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا ۔ سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کرنے سینکڑوں لوگ مجاہد منزل اسلام آباد پہنچ گئے ۔ سردار عتیق احمد خان نے فون کالز کے ذریعے اور گھر آکر خیریت دریافت کرنیوالوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔