طاقتوں کو جلداحساس ہوگاپاکستان صرف عوام کے نمائندے چلاسکتے ہیں، آصف زرداری

کچھ دوستوں کو چاہیے کہ بے وقوف بنانا چھوڑ دیں، کسی نے کھیلوں میں حصہ لے لیا اور کرکٹ کا کھلاڑی بن گیا لیکن پاکستان کا لیڈر بننا اس سے اونچی بات ہے ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مجھے معلوم نہیں، میری نظر میں پاکستان میں اپنا پیسہ بہت ہے، مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو اعتبار نہیں ہے، آج گنگا الٹی بہہ رہی ، اجتماع سے خطاب

جمعرات 15 نومبر 2018 21:59

طاقتوں کو جلداحساس ہوگاپاکستان صرف عوام کے نمائندے چلاسکتے ہیں، آصف ..
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں ان کے ہاتھ کے بنائے ہوئے نہیں۔بدین میں اجتماع سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مجھے معلوم نہیں، میری نظر میں پاکستان میں اپنا پیسہ بہت ہے، مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو اعتبار نہیں ہے، آج گنگا الٹی بہہ رہی ، جس کا سب کو نقصان ہورہا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ کچھ دوستوں کو چاہیے کہ بے وقوف بنانا چھوڑ دیں، کسی نے کھیلوں میں حصہ لے لیا اور کرکٹ کا کھلاڑی بن گیا لیکن پاکستان کا لیڈر بننا اس سے اونچی بات ہے، مجھے سب سمجھ آرہی ہے کہ کون کیسے کیسے مدد کر رہا ہے، چاہے آپ کتنی مدد کر لیں، یہ جتنے بھی ہیں ان سے ہماری حکومت بہتر تھی اور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کبھی خود کام نہیں کیا، کبھی دفتر میں نہیں بیٹھے۔

کاش ہمارے دور میں بھی ہماری ایسی مدد ہوتی خیر جان باقی تو انسان باقی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آج اردو میں اس لیے بات کررہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، ہم اسلام آباد یا پاکستان کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالتے تو کوئی ہمارے سندھ کے حق پر بھی ڈاکا نہ ڈالے۔ اسلام آباد کو سوچنا چاہیے کہ انسان کی بڑی قیمت ہے، ذوالفقارآباد کو سمجھا نہیں گیا، اب سمندر کی نگلی زمین واپس دلوائیں گے۔ پاکستان کو عوام نے بنایا اور وہی اس کے اصل مالک ہیں، آپ نے اسے لڑ کر نہیں بنایا، وہ دن دور نہیں جب طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں آپ کے ہاتھ کے بنائے ہوئے نہیں۔