کراچی، تجاوزات کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے، وسیم اختر

جمعرات 15 نومبر 2018 22:10

کراچی، تجاوزات کیخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے، وسیم اختر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے ٹریفک سے منسلک تمام مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں شہر کراچی میں ٹریفک مسائل سے نمٹنے سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں میئر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، سیکریٹری ریونیو و دیگر حکام پیش میئر کراچی و دیگر حکام نے بڑی گاڑیوں کے داخلہ سمیت ٹریفک سے منسلک مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔ تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک سے منسلک بہت سارے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک کے متعلق عدالت نے میٹنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔ میٹنگ میں ٹریفک حکام، کے پی ٹی، محکمہ ٹرانسپورٹ، کمشنر کراچی اور اسٹیک ہولڈرز شامل ہے۔ دس روز میں کمشنر کراچی آفس میں میٹنگ طلب کرلے حتمی فیصلہ کرلیا جائیگا۔مئیر کراچی کے مطابق مشترکہ تجاویز رپورٹ تیس روز میں عدالت کو جمع کرادی جائے گی عدالت نے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔