ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئے سینیٹ نے متفقہ طور پر قراردادپاس کرلی

وزارت خارجہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے ،چیئرمین سینیٹ کی ہدایت

جمعرات 15 نومبر 2018 22:10

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئے سینیٹ نے متفقہ طور پر قراردادپاس کرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سینیٹ آف پاکستان نے متفقہ طور پر قراردادپاس کرلی ہے جبکہ چیرمین سینیٹ نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود نے ایوان میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی جس پر ایوان کی کارروائی موخر کیلئے قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت فوری اقدامات کرئے اور جلد ازجلد ان کوامریکہ کی قید سے رہاکروایاجائے ۔ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر پاس کردی ۔قراردادپاس ہونے کے بعد چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت خارجہ و ڈاکٹر عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔سینیٹر مشتاق خان اور سینیٹر طلحہ محمود نے حکومت سے ایوان میں آکر اب تک ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے کابھی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عافیہ قوم کی بیٹی ہے اور اس کیساتھ جو سلوک امریکی جیل میں کیاجارہاہے وہ پاکستا ن کی رسوائی کا سبب ہے ان کو فوری طور پر رہاکیاجائے۔