Live Updates

وزیر اعظم سے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے تین کروڑ روپے کا چیک دیا

حکومت بوہرہ کمیونٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عمران خان

جمعرات 15 نومبر 2018 22:10

وزیر اعظم سے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے تین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات ۔ جمعرات کو ہونیوالی ملاقات میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

وفد نے بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے تین کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان ڈیم فنڈ کیلئے وزیر اعظم کو پیش کیا اور وزیر اعظم کو سیف الدین انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے بوہرہ کمیونٹی کے پرامن کردار اور خصوصا سوشل سیکٹر میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بوہرہ کمیونٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات