Live Updates

دھاندلی کی پٹاری سے بھی پردہ ہٹنے والا ہے وہ دن دور نہیں جب قوم حکومت کا محاسبہ کرے گی ‘حمزہ شہباز

نیب کالا قانون ہے نیازی صاحب کا بغض اس کے پیچھے چھپا ہوا ہے،نیب کے لوگ اپوزیشن پر گند اچھالتے ہیں لیکن سچ کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے‘میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمز ہ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت دھاندلی کے زور پر آئی ہے ان کی اہلیت صفر ہے ،شہباز شریف کا تیسرا ریمانڈ ہے نیب کچھ ثابت نہیں کر سکا،نیب کے لوگ اپوزیشن پر گند اچھالتے ہیں ،آئی جی کو چپڑاسی کی طرح بد ل دیا جاتا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ ہمارے ساتھ کوئی مہمان نہیں تھے ہمارے ایم پی اے ایز کو روکا گیاجس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔مارشل لا دور سے بھی بڑھ کر حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا تیسرا ریمانڈ ہے نیب کچھ ثابت نہیں کر سکا،نیب کے لوگ اپوزیشن پر گند اچھالتے ہیں لیکن سچ کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے ہر میدان میں ڈلیور کیا اب آپ کو بھی ڈلیور کرنا ہے ،دھاندلی کی پٹاری سے بھی پردہ ہٹنا ہے اور وہ دن دور نہیں جب قوم حکومت کا محاسبہ کرے گی ۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں اپ سیٹ ہو یا نہ ہو جموریت کو اپ سیٹ نہیں ہونا چاہئے ۔جتنا آپ ہمیں ڈرائیں گے اتنا مضبوطی سے ہم آگے آئیں گے ۔حمز ہ شہبا ز نے کہاکہ نیب ایک کالا قانون ہے نیازی صاحب کا بغض اس کے پیچھے چھپا ہوا ہے ۔احتساب ہونا چاہیے اس ملک میں لیکن اس احتساب پر تو سپریم کورٹ کو بھی اعتماد نہیں ہے ۔ہمارے ایم پی اے پر 16 ایم پی او لگا دی گئی ہے ۔ جعلی کام جعلی پوتا ہے اب یہ ایکسپوز ہو رہے ہیں ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات