Live Updates

نواز شریف کو پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان پر قائم رہنا چاہیے، زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف کو 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انصاف نہیں ملا،سفارشات تیار ہورہی ہیں ،ْ جنوبی پنجاب کو صوبہ ضرور بنایا جائیگا ،ْ سینٹ میں تمام سینئر پارلیمنٹرین بیٹھے ہیں،اپوزیشن کو واک آئوٹ کے مسئلہ کو ختم کر کے سنجیدگی سے ملک کی بہتری کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 نومبر 2018 22:20

نواز شریف کو پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان پر قائم رہنا چاہیے، زرتاج گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان پر قائم رہنا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کو 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انصاف نہیں ملا،سفارشات تیار ہورہی ہیں ،ْ جنوبی پنجاب کو صوبہ ضرور بنایا جائیگا ،ْ سینٹ میں تمام سینئر پارلیمنٹرین بیٹھے ہیں،اپوزیشن کو واک آئوٹ کے مسئلہ کو ختم کر کے سنجیدگی سے ملک کی بہتری کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ میں تمام سینئر پارلیمنٹرین بیٹھے ہیں،اپوزیشن کو واک آئوٹ کے مسئلہ کو ختم کر کے سنجیدگی سے ملک کی بہتری کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقت کے حوالے سے ایک سال تک مختلف فورمز پر گئی مگر کسی سے انصاف نہیں ملا، ایک سال کے بعد احتجاج، دھرنے کا سلسلہ شروع کیا جبکہ ہمارا مطالبہ صرف چار حلقے کھولنے کا تھا، مگر ایسا نہیں ہو سکا، اب اپوزیشن تھوڑا صبر کرے اس حوالے سے جو کمیٹی بنائی گئی ہے، اس کو کام کرنے دیا جائے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب کی تشکیل کے لئے ٹاسک فورس قائم کی ہے جو سفارشات تیار کر رہی ہے تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے جو وعدہ کیا ہے اسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ انہوں نے وکلاء کی طرف سے توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ جو پارلیمنٹرینز ووٹ کے تقدس کو پامال کریں گے، عوام انہیں معاف کریں گے نہ پارٹی معاف کریگی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میںبیان دیا تھا کہ ان کو پراپرٹی والد سے ملی ہے، اب وہ اس بیان پر استثنیٰ مانگ رہے ہیں، جو غلط ہے، انہیں اپنے بیان پر قائم رہنا چاہیے دوسری طرف شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی میں بیان دیا کہ ان کے والد غریب آدمی تھے، بیانات سے یو ٹرن لینا شریف برادران کی عادت بن گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات