صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل لائبریری میں ’’پریذیڈینشل کارنر‘‘ کا افتتاح کردیا

جمعرات 15 نومبر 2018 22:20

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل لائبریری میں ’’پریذیڈینشل کارنر‘‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو نیشنل لائبریری میں ’’پریذیڈینشل کارنر‘‘ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے خاتون اول کے ہمراہ نیشنل لائبریری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے آمد پر صدر مملکت کا پر تپاک استقبال کیا۔ صدر مملکت نے لائبریری کے مختلف حصوں اور خصوصی افراد کے لئے قائم گوشہ نور کا دورہ کیا جہاں انھوں نے وہاں پر موجود خصوصی افراد سے بھی ملاقات کی۔ صدر نے انہیں مطالعہ کے لئے تمام ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ صدر نے کہاکہ مطالعہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔