الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات 24 نومبر سے قبل طلب کر لیں

جمعرات 15 نومبر 2018 22:20

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات 24 نومبر سے قبل طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں 2 ماہ کے اندر اندر اپنی انتخابی مہم کے اخراجات اور عطیات (ایک لاکھ روپے سے زائد)، دینے والوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانے کی پابند ہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں کو اس سلسلہ میں نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ 24 نومبر سے پہلے اسے جمع کرا دیں ورنہ الیکشن کمیشن ان کے انتخابی نشانات واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔