یوم قائد اعظم کے حوالے سے اسکواش چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 15 نومبر 2018 22:38

یوم قائد اعظم کے حوالے سے اسکواش چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) کوئٹہ اسکواش اکیڈمی کا ایک اجلاس چیف پیٹرن میر مقبول لہڑی سابق میئر سٹی ناظم کوئٹہ اور محمد یونس بلوچ ڈپٹی میئر کوئٹہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عبدالغفار لانگو عاشق بٹ جمال لانگو محمد آصف محمد عمر طارق حسین محمد سعید فضل الرحمان نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ یوم قائد اعظم کے حوالے سے اسکواش چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس چیمپئن شپ کے افتتاحی اور اختتامی پروگراموں کے شرکت کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزیر بلدیات صالح محمد بوتانی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی کو مدعو کیا جائیگا انہوں نے میٹنگ میں مزید کہا کہ سیکرٹری بلدیات میئر ڈپٹی میئر سے اسکواش کورٹ کی ضروری مرمت کیلئے درخواست کی جائیگی تاکہ اسکواش کورٹ کی حالت مزید بہتر ہوں۔