Live Updates

سندھ اسمبلی ، ایم کیوایم کے رکن اسمبلی ندیم صدیقی کی ایک تحریک التواپر غور ملتوی کردیا گیا

جمعرات 15 نومبر 2018 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو ایم کیوایم کے رکن اسمبلی ندیم صدیقی کی ایک تحریک التواپر غور جمعہ تک ملتوی کردیا گیا تحریک حیدرآباد میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے متعلق تھی ۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ کل جمعہ کا دن ہے ،اسمبلی کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے ۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اسمبلی کے پیش امام سے کہیں کہ کل جمعے کا خطبہ دے دیں ۔جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ شرجیل صاحب آپ کل جمعہ کاخطبہ پڑھ دیں ،اب تو وہاں (جیل میں)آپ نے خطبہ سیکھ لیا ہوگا ۔ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی نے وضاحت کی کہ جس جگہ پنجگانہ نماز ادا نہ کی جاتی ہو وہاں جمعہ نہیں پڑھایا جاسکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات