Live Updates

خدا نہ کرے کہ ہمیں سندھ کے حکمرانوں سے تربیت کی ضرورت پڑے نیب زدگان میں یہ خودکفیل ہیں اپنے لوگوں کی تربیت کریں ، حلیم عادل شیخ

جمعرات 15 نومبر 2018 22:49

خدا نہ کرے کہ ہمیں سندھ کے حکمرانوں سے تربیت کی ضرورت پڑے نیب زدگان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ خدا نہ کرے کہ ہمیں سندھ کے حکمرانوں سے تربیت کی ضرورت پڑے نیب زدگان میں یہ خودکفیل ہیں اپنے لوگوں کی تربیت کریں جنہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا وہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے حلیم عادل شیخ نے بیرسٹر مرتضی وہاب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے کشمور تک لوگ گٹر کا پانی پی رہے ہیں سرکاری اسکول کیا اس قابل ہیں کہ بچے وہاں پڑھ سکیں ہمارے رکن اسمبلی شہریار شر پر حلقہ تنگ کیا جارہا ہے پورے سندھ میں سیاسی انتقام لیا جارہا ہے پانی چوری کے جھوٹے مقدمے درج کئیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ انور مجید کے بعد ایک اور کردار آنے والا ہے جس نے محکمہ آبپاشی چلایا ہے انکے کرتوت سامنے آنے کو ہیں انہوں نے کہا کہ اب سیاسی انتقام نہیں چلے گیا پولیس یاد رکھیے کھبی کے دن بڑے کھبی کی راتیں بڑی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات